مودی کا دوبارہ اقتدار،دفتر خارجہ و دیگر نے حکمت عملی بنانا شروع کردی

May 22, 2019

اسلام آباد (محمد صالح ظافر )ہندو بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جیت کر دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں دفتر خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام نے ممکنہ صورتحال سے نمنٹنے کیلئے حکمت عملی طے کرنا شروع کردی ہے ۔معتبر سفارتی ذرائع نے دی نیوز /جنگ سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ہونےوالی پیشرفت کا ہمیشہ سے خطے میں پاکستان کے کام پر اثر پڑتا ہے۔مودی کی بی جے پی نے اپنی حالیہ انتخابی مہم کے دوران منشور میں مزید جارحانہ ایجنڈا دیا تھا ۔