مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

May 22, 2019

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور آج ایک کشمیری کو شہید کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو شہید کردیا جبکہ قابض انتظامیہ نے کلگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔