سوئی ناردرن گیس لاہورریجن نے گھریلوکنکشن پرپابندی لگادی

May 23, 2019

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی لمیٹڈ لاہور ریجن نے ڈیمانڈ نوٹس کے باوجود گھریلو صارفین کے میٹر کی تنصیب پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن حکام کے مطابق ہدف پورا ہوگیا ہے اور شہریوں کو مزید کنکشن نہیں دے سکتے لاہور ریجن کی تمام ٹیموں کو کام کرنے سے روک دیا ہے ہے ۔