کراچی: کھوکھراپار میں پولیس و رینجرز کا کومبنگ آپریشن

May 23, 2019

کراچی کےعلاقے کھوکھراپار میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن کھوکھراپار کے علاقوں گلشن ہارون اور گلشن رومی میں کیا گیا۔

2 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے گئے، مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔