گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب نہ کرنے کے خلاف درخواست،کارروائی کل تک ملتوی

May 24, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے روبرو مقامی وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کی درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی لیکن وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی ۔