پنجاب ٹیچرز یونین کا عید پر بونس دینے کا مطالبہ

May 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عید الفطر پرسرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے ساتھ ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا مطالبہ کردیا ہے، پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین نے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب ملازمین اور عام شہری کی کمر توڑ دی ہے ۔