بی ڈی اے کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے‘کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

May 25, 2019

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف ریکی، نائب صدر معراج ترین، جنرل سیکرٹری خوشحال خان کاسی، جوائنٹ سیکرٹری منظور احمد کاکڑ، فنانس سیکرٹری عبدالجبار موسیٰ خیل، لائبریری سیکرٹری بنش سکندر نے شرکت کی اجلاس میں بی ڈی اے کے ملازمین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی ڈی اے کے ملازمین جو 15سے 20 سال سے عارضی ملازمت کررہے ہیں کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا لہٰذا انہیں مستقل کیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ماہ مقدس میں ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ملازمین سے کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔