مختلف ٹرینوں کوسٹیشنوں پرنئے سٹاپ دینے کافیصلہ

May 26, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر مختلف ٹرینوں کے مختلف سٹیشنوں پر سٹاپ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سبک رفتار اور سبک خرام کو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر جبکہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان تیزگام لاہور سے کراچی کے درمیان پاک بزنس ٹرین پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر اور کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی خیبر میل کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ دے دیا گیاہے۔اسی طرح کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ٹرین ، کوٹری سے کھوکھراپار کے درمیان چلنے والی تھر ٹرین کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر جبکہ کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی خیبر میل اور کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلنے والی تھر ٹرین و ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر رُکنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی ملتان کے درمیان چلنے والی تھل ٹرین کو پیپلاں ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے رُکنے کی اجازت دیدی ہے اور میانوالی ریلوے اسٹیشن پر اس کے سٹاپ کو 2 منٹ سے بڑھا کر 5 منٹ کردیاگیاہے۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمدہوگا جبکہ لاہور سے شورکوٹ کے درمیان چلنے والی راوی ٹرین کے اوقاتِ کار موسمِ گرما ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کردئیے گئے ہیں۔ اس فیصلے پرعملدرآمد 27 مئی 2019 سے ہوگا۔