ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ سے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

May 27, 2019

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی اور سیالکوٹ میں کارروائیاں کر کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد صداقت کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، کالعدم تنظیموں کے لٹریچر اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والی رقم برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کے دوران دہشت گرد ابوبکر اور یوسف کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانا تھا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔