پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 21 سال مکمل

May 28, 2019

پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے 21 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے 21 سال مکمل ہونے پر آ ج منگل کو ’’یوم تکبیر‘‘ جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس روز پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کشمیر ونگ صدر راجہ اشفاق کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام ان کے اپنے ریسٹورنٹ میں کیا گیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر چوہدری ریاض پھاپا مہمان خصوصی ہوں گے۔

افطار ڈنر کے علاوہ ایٹمی قوت بننے کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا، جس میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس تقریب میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جرأت بہادری کے ساتھ دھماکہ کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔