ورلڈکپ، پاکستان کیلئے لمبی چھلانگ لگانے کا موقع

June 12, 2019

ورلڈکپ2019ء کے پوائنٹس ٹیبل پرآٹھویں نمبر پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کےخلاف مقابلے کے لئے آج میدان میں اترے گی۔میچ ٹاؤنٹن میں کھیلاجائےگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

جیت کی صورت میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں سے چھلانگ لگاکر ڈائریکٹ دوسرے نمبر پر پہنچ جائےگا۔دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

آج کھیلےجانے والے میچ میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے میچ کافی حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں۔جس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست اور میزبان انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کررکھی ہے ۔

پاکستان کا سری لنکا کےخلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔