نوابشاہ:آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد پی پی کی حکمت عملی ترتیب

June 12, 2019

نوابشاہ( بیورورپورٹ) نیب کی جانب سے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کئے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعدممکنہ نااہلی کی صورت میں نوابشاہ کے حلقہ این اے 213پر جہاں 2018 کے انتخابات میں آصف علی زرداری کامیاب ہوکر ایم این اے منتخب ہوئے تھے اس حلقہ سے آصفہ بھٹو زرداری کو انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی ذرائع کے مطابق عید کی شب زرداری ہاؤس میں منعقدہ ڈنر جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ، ارکان اسمبلی مکیش چاولہ، سید غلام مصطفے شاہ سمیت پارٹی قیادت نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں بھی حکمت عملی پر غور اور اہم فیصلے کئے گئے تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں مہنگائی کے علاوہ سندھ کو وفاق کی جانب سے ملنے والے فنڈز روکے جانے کو بھی ایشو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔