’چائلڈ لیبر ڈے‘

June 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بچوں سے مشقت کرانےسے متعلق آگاہی بڑھانے کیلئے بچوں کی مزدوری کےخلاف عالمی دن آج منایاجارہاہے ۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تحت منائے جانےوالے اس دن کا،اس سال کا تھیم ہے، ’بچوں کو کھیتوں میں نہیں بلکہ خوابوں پر کام کرنا چاہیے ۔‘

آئی ایل او کاکہناہےکہ وہ کام جو بچوں سے بچپن اور ان کی صلاحیت چھین لے اور جو ان کی جسمانی اور ذہنی ترقی کے لئے نقصان دہ ہو،ایسا کام بچوں سے لینا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت کررہے ہیں۔ چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہیں۔

ان میں بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوارک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ بچوں سے جبری مشقت کے خلاف عالمی دن یعنی چائلڈ لیبر ڈے دنیا بھر میں12جون کو منایا جاتا ہے۔

اس دن سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجاتا ہے تاکہ محنت کش بچوں کے مسائل کو حکومت و دیگر ذمہ داران تک موثر طریقے سے پہنچایا جاسکے۔