بزدل وزیراعظم میری ایک تقریر برداشت کرنے کو تیار نہیں،بلاول بھٹو

June 12, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بزدل وزیراعظم میری ایک تقریر برداشت کرنے کو تیار نہیں، مسلسل ایک پارلیماری لیڈرکو پارلیمنٹ کے فلور پر بولنے سے روکا جارہا ہے۔

اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں لانے کے لیے انکے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے سے انکار ایک نیا قانون بن گیا ہے۔ اسلیے اسپیکر کو اب مستعفی ہوجاناچاہئیے۔