بھارت میں لیچی کھانے سے 53 بچے ہلاک

June 12, 2019

بھارت میں دماغی بیماری سے دس روز کے دوران 53 بچے موت کے منہ میں چلے گئے، بیماری کا سبب ممکنہ طور پر لیچی فروٹ کو بتایا جارہا ہے۔

بھارتی ریاست بہار میں لیچی فروٹ سے ہونے والی دماغی بیماری چمکی بخارکے باعث دس روز میں 53 بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

لیچی کھانے کی وجہ سے چالیس سے زائد بچےضلع مظفر پور کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ماہرین کے مطابق لیچی فروٹ میں پایا جانے والا زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے۔

بچوں میں ہونے والی یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں پیدا ہوتی ہے،2014 میں بھی اسی بیماری کے باعث ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔