اداروں میں مداخلت نہیں ،انکی مضبوطی پریقین رکھتے ہیں،گورنرپنجاب

June 13, 2019

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بیوروکر یسی آئین کے مطابق کام کر ےہم اداروں میں مداخلت نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔افسر وں کو چاہیے کہ دَورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی استعداد کار بڑھائیں اور ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔افسران حکومت کیساتھ ملکر کام کر یں مگر حکومت کیلئے نہیں عوام کے لئے۔موجودہ حکومت کے اقدامات نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا ہے ۔ وہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں نیشنل مینجمنٹ کورس اور سینئر مینجمنٹ کورس کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے 110 سینئر افسران کو سرٹیفکیٹس تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ریاستی مشینری چلانے میں سول بیوروکریسی کا اہم کردار ہے افسران ملک کے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں جب ادارے اور افسران اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں تو ملک اور ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔