فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

June 14, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ نیب راولپنڈی کے حوالے کردیے گئے۔

چیئرمین نیب نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے، فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کیےجانےکا امکان ہے۔

واضحرہے کہ تین روزقبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میںگرفتار کیا گیا تھا۔