موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر12ہزار روپے تک سالانہ ٹوکن ٹیکس ہو گا

June 14, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) فنانس بل 2019ء کے تحت 200سی سی تک موٹر سائیکلوں اور سکوٹروں کا ٹوکن ٹیکس ایک ہزار روپے پوری زندگی کیلئے وصول ہوا کریگا۔ ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل ٹیکسیشن ایکٹ 1958ء جو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں بھی نافذ العمل ہے اسکے مطابق 201سے 400سی سی تک کے موٹر سائیکل کا ٹوکن ٹیکس زندگی بھر کیلئے 2000روپے وصول ہوا کریگا۔ 401سی سی سے زیادہ طاقت کے موٹر سائیکل پر ٹوکن ٹیکس 5ہزار روپے لائف ٹائم وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس پوری زندگی کیلئے 10ہزار روپے وصول ہو گا۔ ایک ہزار ایک سے 13سو سی سی تک کی گاڑیوں پر 15سو روپے سالانہ‘ 1301سے 1500سی سی تک کی گاڑیوں پر 4ہزار روپے سالانہ‘ 1501سے 2000سی سی تک کی گاڑیوں پر 5ہزار روپے سالانہ‘ 2001سے 2500سی سی تک گاڑیوں پر 8ہزار روپے سالانہ‘ 2501سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 12ہزار روپے سالانہ ٹوکن ٹیکس کی وصولی ہوا کریگی۔