ظفروال، نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

June 14, 2019

ظفروال (نامہ نگار) نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوا ہے۔ گزشتہ روز مقامی دیہاتیوں نے پولیس تھانہ ظفروال کو اطلاع کی کہ نالہ ڈیک میں ایک بھارتی ساختہ مائن موجود ہے۔بم اسکواڈ نارووال نے موقع پر پہنچ کر سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والے مائن بم کو ناکارہ بنا دیا اور اسے اپنے قبضہ میں لے کر نارووال لے گئے۔