خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق

June 14, 2019

محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے ضلع شانگلہ میں سامنے آنے والے پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کر دی ہے، جس سے رواں سال خیبر پختون خوا میں پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے نصرت خیل سے ڈیڑھ سال بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے صوبے کے 6 ہائی رسک اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 17 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہم کے دوران 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔