عمران خان اور ولادی میر پیوٹن ساتھ ساتھ، نریندر مودی تنہا

June 14, 2019

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں عالمی قائدین نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خوشگوار انداز میں دلچسپی سے گفتگو کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بشکیک میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنہائی کا شکار نظر آئے،انہیں کسی نے بھی لفٹ نہ کرائی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن مسلسل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آئے۔

کھانے کی میز پر پاکستانی وزیر اعظم اور روسی صدر پیوٹن اکٹھے بیٹھے،دونوں قائدین خوشگوار ماحول میں گفتگو کرتے رہے۔

گروپ فوٹو کے دوران بھی روسی صدر پیوٹن،عمران خان سے گفتگو کرتے رہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی قطارکے آخرمیں چپ چاپ کھڑے رہے۔

اجلاس کے سائیڈلائن پر وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جی پنگ اور کرغزستان کے صدر سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔

سربراہان کےا عزاز میں تقریب کے دوران دلچسپ صورتحال سامنے آئی،وزیراعظم عمران خان تشریف لائے اور نشست پر بیٹھ گئے جبکہ دیگر رہنما کھڑے رہے۔