الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی، پی پی پی، پی ایم ایل این کو نوٹس

June 15, 2019

غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کردئیے ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، تینوں سیاسی جماعتوں کو 20 جون کو الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گی ہے ۔

فرخ حبیب کی درخواست پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں اور درخواست گزاروں کو طلب کیا ہے۔