پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی فین گھوڑے پراسٹیڈیم آگیا

June 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


مانچسٹر میں پاکستان کے ایک فین نےٹیم کی سپورٹ کیلئے انوکھا انداز اپنالیا، گھوڑے پر بیٹھ کر پاکستان کا پرچم لئے اسٹیڈیم آگیا۔

واضح رہےورلڈکپ میں آج قومی کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارت سے ٹکرارہی ہے ، سرفراز الیون آج بھارت کو شکست دینے کے لیے پُرامید ہے۔

اسی جوش میں ایک کرکٹ کا متوالا سبز ہلالی پرچم لہراتے اور ماچسٹر کی فضا میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتا ہوا اگھوڑے پر بیٹھا اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پہنچا ہے۔

میچ سے قبل گراؤنڈ کے باہر پاکستانی کرکٹ شائقین بڑی تعداد میں موجود رہے اور ’ جیوے جیوے پاکستان، جان جان پاکستان ‘ کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند کرتے رہے ۔