پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، روہت کے دو رن آئوٹ مس کردیے

June 17, 2019

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیمنے روایت برقرار رکھتے ہوئے بھارت کے خلاف خراب فیلڈنگ کی ۔140 رنز بنانے والے روہتشرما کے دو رن آئوٹ مس کرکے بھارت کو چانس دیا گیا۔ ورلڈ کپ فیلڈنگ کے اعتبار سے پاکستان کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوا ہے۔ شرما نے اپنے ون ڈے کیریئر کی تیز ترین نصف سنچری بنائی پھر دوسری ورلڈ کپ سنچری اسکور کی۔ انہوںنے پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ دبئی میں ایشیا کپ میں بھی تھری فیگرز اننگز کھیلی تھی۔روہت نے ون ڈے کرکٹ میں24 ویں سنچری85 گیندوں پر بنائی۔ انہیں32 اور 38 رنز پر چانس ملے ۔ پہلے فخر زمان نے غلط تھرو کی پھر شاداب خان انہیں رن آئوٹ کرنے میں ناکام رہے۔ روہتنے 140 رنز 113گیندوں پر بنائے۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی کارکردگی ناقص رہی۔2017کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو نے نو اوورز میں84رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کی اچھی بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے180سنگل بنائے۔ حسن علی نے گذشتہ گیارہ میچوں میں سات وکٹ حاصل کئے ہیں نومبر میں حسن علی نے ایک ون ڈے میں ایک سے زائد وکٹ حاصل کئے تھے۔