ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ایشیا میں اشتراک عمل و اعتماد سازی پر تاجکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت

June 17, 2019

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے امن ، سلامتی اور ترقی کے شعبوں میں درپیش چیلنجوں کے موثر حل پر زور دیا ہے۔وہ ایشیاء میں اشتراک عمل اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی پانچویں کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔خصوصی نمائندہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سربراہ اجلاس میں عالمی رہنمائوں کی توجہ مظلوم کشمیری عوام اور حق خودارادیت کے حصول میں ان کی منصفانہ جدوجہد کی جانب مبذول کرائی۔خصوصی نمائندہ نے جنوبی ایشیاء میں مذاکرات، اعتماد سازی اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی تصور اور سیاسی لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔خصوصی نمائندہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال کوششوں ، کامیابیوں اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔