وائرل ویڈیو پر شعیب ملک کا جواب

June 18, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے کہا ہے کہ کرکٹ میں20سال سے ملک کی خدمت کررہاہوں اور دکھ ہےکہ ذاتی زندگی کےمعاملات کی بھی وضاحت دیناپڑتی ہے۔

شیشہ بار کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شعیب ملک نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو 13 جون کی ہے نہ کہ 15 جون کی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، یہ سب اجازت لے کر میچ سے دو روز پہلے اپنی فیملیز کے ساتھ باہر گئے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شعیب ملک کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں متعدد کھلاڑی اپنی فیملی کے ساتھ شیشہ بار میں موجود تھے ۔