ورلڈکپ: آج انگلینڈ کا افغانستان کے ساتھ مقابلہ ہوگا

June 18, 2019

ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آج میزبان انگلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ ہو گاجو کہ مانچسٹرمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ پانچواں میچ ہے۔انگلینڈ 4میچ کھیل کر3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان ورلڈ کپ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔