فنانس بل 2019 میں غلطیاں دورکرنےکیلئےکمیٹی قائم

June 18, 2019

فنانس بل 2019 میں قانونی اورٹیکنیکل غلطیاں دور کرنے کیلئےکمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو نشاندہی کی گئی اورجمع کرائی گئی بےضابطگیوں کا جائزہ لے گی ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے قیام کی منظوری چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی کا چیرمین اشفاق تولہ ،نائب چیئرمین ڈاکٹرحامدعتیق سرورکو بنایاگیاہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی چیئرمین ایف بی آر کو غلطیاں دور کرنے سے متعلق مشورے دے گی۔