• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ اور فنانس بل 2019 پر غور کیلئے سینٹ کمیٹی خزانہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) آئندہ مالی سال 20-2019 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل 2019پر غور کیلئےسینٹ کمیٹی خزانہ کا اجلا س آج سے سینٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت شروع ہوگا۔جس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل 2019پر شق وا ر جائزہ لیاجائے گااور سفارشات مرتب کی جائینگی۔قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس بلاتعطل 21جون تک جاری رہے گا۔ اجلا س میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل 2019پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ سینٹ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر منظوری دی جائیگی اور ایوان بالا میں یہ سفارشات پیش کر دی جائینگی۔ 

تازہ ترین