وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

June 18, 2019

وزیرعظم عمران خان سے انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی ) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

16 جون کو پاک فوج میں اہم تقرریاں کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ آئی ایس آئی کا نیا ڈی جی مقرر کیا گیا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو گجرانوالا میں کورکمانڈر مقرر کیا گیا۔