اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نو کلیات میں آن لائن داخلے

June 19, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نو کلیات کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں جبکہ تین جون سے شروع ہونے والی اسلامی یونیورسٹی کی داخلہ مہم میں اب تک چالیس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات آن لائن داخلہ فارم جمع کرا چکے ہیں ۔ اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ایڈ میشن کے مطابق آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جون ہے اور طلبا وطالبات سوشل سائینسز، منیجمنٹ سائینسز، بیسک اینڈ اپلائیڈسائینسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات ، عربی ، اصول الدین ، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ بھیج سکتے ہیں ۔