مغربی تہذیب سے چھٹکارا پانے کیلئے تعلیمات نبوی پر عمل کیاجائے:مقررین

June 19, 2019

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) امت مسلمہ کی مشکلات و مصائب میں اضافہ دینی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہو نا اور مغربی تہذیب کو اپنانا ہے۔ مغربی تہذیب سے چھٹکارا پانے کیلئے ہمیں تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہونا ہو گا ۔امام عالی مقامؓ نے دین کے تحفظ کیلئے پرچم حق بلند کیا اور یہ پرچم تاقیامت ہمیشہ لہراتا رہے گا ۔صیہونی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسوہ شبیریؓکا کردار ادا کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب شفقت حسنین بھٹہ، تحفظ عزاداری کونسل جنوبی پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز ، علامہ سید امتیاز حسین رضوی (کراچی ) نے امام بارگاہ محبان اہل بیت بستی محمود کوٹ بوسن روڈ پر حاجی تنویر حسین بھٹی کے زیراہتمام مجالس عزا سے خطاب میں کیا جس میں حاجی تنویر حسین بھٹی، علامہ سید قمر حسین نقوی ، مظہر حسین جعفری ،وسیم عباس گجر، آغا محمد علی ظفر بلتستانی ، علمدار حسین گھلو، کمیل حیدر رضوی ،مولانا رفاقت حسین نے بھی خطاب کیا ۔