جمہوریہ چیک: پٹری پرگرنے والا موٹر سائیکل سوار بچ گیا

June 19, 2019

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جمہوریہ چیک میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک موٹرسائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری سے بائیک چلاتے ہوئے تیزی سے ریل روڈ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی کوشش میں موٹر سائیکل سوار ریلوے بیرئیر کو دیکھ نہ سکا اور بیرئیر سے ٹکرا کر ٹریک پر گر گیا۔

یوں ریلوے لائن پر موٹر سائیکل سوار کو گرتا دیکھ ایک ہمدرد شخص بروقت پہنچا اور موٹر سائیکل سوار اور اسکی بائیک کو پٹری سے ہٹایا اور ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا۔

واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشن پر بیرئیر کی خلاف ورزی کے سبب اکثر خطرناک حادثات پیش آتے ہیں اور اسی لئے انتظامیہ نے مسافروں کو احتیاط کی تاکید کی ہے۔