عوام کے حقوق کیلئے حکومت سندھ کے خلاف تحریک چلائیں گے،خرم شیر زمان

June 20, 2019

کراچی ( استاف ر پو ر ٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور اور سندھ کے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے حکومت سندھ کے خلاف تحریک چلائیں گے،یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہیں،پی ٹی آئی اب پیپلزپارٹی کی نالائقی کیخلاف سڑکوں پر نکلے گی اوربھرپوراحتجاج کریگی۔