ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 3ملزمان کی ضمانت پر رہائی

June 20, 2019

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اعظیم اللہ ماشوانی نے لاکھوں روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کوضمانت پر رہاکر نے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے 25مئی 2017کو 52لاکھ روپے کی ڈکیتی کے الزام میں تین ملزمان طارق، فیاض اور جمال کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دفعہ 392,کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔جس کیخلاف ملزمان نے سید بلال جان باچہ ایڈوکیٹ کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر لی ، ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کئے ۔