نیوزی لینڈ کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

June 24, 2019

مانچسٹر (نیوز ایجنسیز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنا پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کیوی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا، کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جبکہ کپتان کین ولیمسن پر 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔