جناح ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں آتشزدگی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

June 24, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داؤد پوتا نے جناح ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈویژنل افسران کی سطح پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن افسر ریلوے ملتان طاہر مسعود مروت ،ڈویژنل مکینیکل افسر رانا عمران،اور ڈویژنل اسسٹنٹ انجینئر(آر ٹی ایل) ریلوے ضیاء جاوید پر مشتمل انکوائری کمیٹی جلد ہی اپنی تحقیقات شروع کرے گی،واضح رہے کہ18جون کو راولپنڈی سے کراچی جانے والی 32ڈاؤن جناح ایکسپریس جب ساہیوال کراس کرکے ہڑپہ کے قریب پہنچی تو اس کی ڈائننگ کار نمبر1153میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ڈائننگ کار خاکستر ہوگئی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ ڈائننگ کار کے کچن میں موجود گیس سلنڈر کے لیک ہونے کے باعث لگی ۔