فلسطینیوں کو آزادی چاہیے، فلسطینی وزیر خزانہ

June 24, 2019

فلسطینی وزیرخزانہ شکری بشارا کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی چاہیے، اربوں ڈالرز کے منصوبوں پر بات چیت کی ضرورت نہیں ہے۔

فلسطینی وزیرخزانہ نے کہا کہ فلسطینی ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خطے میں امن چاہتے ہیں، پہلے ترقی اور پھر امن غیر حقیقی خواب و خیال ہے، سب سے پہلے فلسطینیوں کو ان کی زمین اور آزادی واپس کی جائے۔

شکری بشارا نے کہا کہ ’اوسلو اکارڈ‘ کے بعد سے امریکا کے ساتھ کام کا تلخ تجربہ ہوا ہے۔

فلسطینی وزیرخزانہ نے یہ بیان بحرین میں امریکا کی سربراہی میں فلسطین اجلاس پر دیا، امریکا کی سربراہی میں فلسطین امن اجلاس25 اور 26 جون کو ہوگا، اجلاس میں امریکا فلسطین و ہمسایہ ممالک کیلئے50ارب ڈالر کے اقتصادی منصوبے کا اعلان کریگا۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے اس کانفرنس کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔