پی پی برمنگھم کے زیراہتمام بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

June 25, 2019

برمنگھم (نمائندہ جنگ) قائدعوام شہید ذوالفقار بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات و افکار پر عمل کیا جائے تو پاکستان کو موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکالا جاسکتا ہے۔ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف وفاق پاکستان کی علامت تھیں بلکہ انہوں نے ہر دور میں پاکستان کی فیڈریشن کی بات کی۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی ساری زندگی آئین و قانون کی بالادستی، خواتین کے حقوق اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے گزری۔ مسئلہ کشمیر پر شہید قائدعوام ذوالفقار بھٹو، بینظیر اور اب بلاول بھٹو کی ٹھوس اور جامع پالیسی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی برمنگھم کے قائم مقام قاضی احسان کی زیرصدارت محترمہ بینظیر شہید کی 66ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کمیٹی کے ممبر و سابق وزیرچوہدری افسر شاہد، پاکستان پیپلزپارٹی میڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہنواز، سینئر نائب صدر مرزا اختر محمود، کوآرڈینیٹر محمد ایوب سرکھوی، سیکرٹری انفارمیشن چوہدری اسمعٰیل، جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد عزیز، راجہ خالد محمود، ممبرفیڈرل کونسل چوہدری محمد امین، پاکستان سے آئے ہوئے پرنس عجائب، پی وائی او کے ابوبکر اسمعٰیل، سردار غلام صادق، سابق سپیکر کے بھائی سردار غلام رسول، چوہدری وادی سمیت رہنمائوں کارکنوںنے شرکت کی۔