پاکستان کا 6 نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش

June 25, 2019

نفرت انگیز بیانیوں کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان نے اپنا 6 نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش کر دیا۔

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یہ لائحہ عمل پاکستان مشن کی خصوصی تقریب میں پیش کیا۔

خصوصی تقریب کا اہتمام نیویارک میں ترکی اور ویٹیکن کے تعاون سے کیا گیا جس میں انسدادِ دہشت گردی کے انڈر سیکریٹری جنرل اور نسل کش جرائم کے تدارک پر اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ لائحہ عمل نفرت انگیز بیانیوں بالخصوص اسلام دشمن تعصب میں کمی میں مدد دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن تعصب عصرِ حاضر میں نفرت انگیز بیانیے کی سب سے بڑی مثال ہے۔

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی اسلام دشمن تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پر زور دیا ہے۔