بارسلونا میں آئی ٹی ایم کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش

June 26, 2019

بارسلونا(جواد چیمہ)انٹرنیشنل ٹیکسٹائل مشینری( ITM)کے زیر انتظام بارسلونا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش جاری ہے۔ یہ نمائش ہر چار سال کے بعد یورپ میں ہوتی ہے اس سال یہ بارسلونا میں ہو رہی ہے۔ نمائش میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے کم وبیش ایک لاکھ کے قریب ٹیکسٹال سے وابستہ کمپنیز اور افراد نے شرکت کی۔پاکستان سے یہاں اور بہت سی ٹیکسٹال کمپنیز ہیں وہیں پر سارا ٹیکسٹائل کی مینجمنٹ چوہدری سفیان اختر، محمد لطیف اور چوہدری عمران اختر کی خصوصی شرکت بھی ہے۔ نمائش میں ٹیکسٹائل سے متعلقہ دھاگے سے لے کر کپڑے کے تیار ہونے تک کے تمام مراحل کی جدید ترین مشنری پیش کی گئی ہے۔نمائش میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، چین، ویت نام را میٹریل پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہیں تو دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے لیس جرمنی، اسپین اٹلی،جاپان اور چین اپنی ایجادات کی فروخت میں پیش پیش ہیں۔ پاکستانی وفود کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل میں را میٹریل والے ممالک میں تو شامل ہے لیکن مشینری باہر سے ہی خریدتا ہے اور اس نمائش میں بھی پاکستانی کمپنیز کے آنے کا مقصد اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اور دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہے تاکہ دیکھ سکے کہ ٹیکسٹائل کی دنیا میں نیا کیا ہورہا ہے اور ہم کہاں پر موجود ہیں ۔