علی وزیر، محسن داوڑ جیل بھیج دیئے گئے، کیسز یکجا کرنے کا حکم

June 26, 2019

بنوں (نمائندہ جنگ) اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو بنوں میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پیشی کے موقع پر پوری کچہری کو سیل کر دیا گیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر اور محسن داوڑ کے تمام مقدمات یکجا کرکے انہیں9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہیں پشاور جیل منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ پیشی پر علی وزیر کو 27 جون اور محسن داوڑ کو 3 جولائی کو الگ الگ مقدمات میں طلب کیا۔