پشاور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن ،22گرفتار

June 26, 2019

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مشہور منشیات فروشوں سمیت 22 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 9 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس،115گرام آئس، تین عدد کلاش کوف،ایک عدد کالاکوف،دو عدد بندوق،12 عدد پستول اور مختلف بور کے سیکڑوں کارتوس برآمد کر لئے گئے ملزما ن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔