افغان امن معاہدہ ستمبر سے پہلے ہوسکتا ہے، پومپیو

June 26, 2019

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبر سے پہلے ہونے کی امید ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغان امن عمل اور خطے کے امن و استحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے، پاکستان کی طرف سے پیش رفت ہوئی ہے اور ہم مزید اقدامات کی توقع جاری رکھیں گے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا نے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا۔ کابل کے غیر اعلانیہ دورے میں مائیک پومپیو نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں کیں۔

مائیک پومپیو کابل سے نئی دلی آمد پر بھارتی حکام کو روسی دفاعی نظام نہ خریدنے پر زور دیں گے۔