ٹرمپ اور کم جونگ ان میں ملاقات کیلئے مذاکرات جاری

June 26, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریاکےسربراہ کم جونگ ان کی تیسری ملاقات کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

خبرایجنسی کےمطابق جنوبی کوریاکےسربراہ مون جےان نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی تیسری ملاقات کرانے کیلئے دونوں ممالک کےحکام پس منظر میں مذاکرات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہنوئی مذاکرات کےبعد دونوں فریقین کی پوزیشن پر اتفاق کےبعد ہی یہ مذاکرات ہورہے ہیں۔

امریکا نے ورکنگ لیول مذاکرات کی تجویز دی ہے اور شمالی کوریا کےدوبارہ مذاکرات کی میزپرجلد ازجلد واپس آنے پرزوردیاہے۔

ٹرمپ اور کم جونگ ان کی جوہری معاملے پر فروری میں ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہونے والی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ رہی تھی۔