صدر اور وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

June 27, 2019

صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کے بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کو زبردست کم بیک کرنے پر دلی مبارکباد دی۔

عمران خان نے بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئےانہیں شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارک باددی۔

شوسل میڈیا کے پیغام میں صدر عارف علوی نے بھی قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ میچ دیکھنے میں بہت مزا آیا۔صدرعارف علوی نے شاہین آفریدی کی اچھی بولنگ اور بابر اعظم کی سنچری کی خاص تعریف کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حارث سہیل 68 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں کیویز کے تین اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں پاکستان نے ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا ہے۔