قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز سے بات چیت شروع

June 27, 2019

کراچی(نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومیٹیم کے لئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جرمنی، آسٹریلیا اور ہالینڈ کے سابقاولمپئنز سے بات چیت کی گئی ہے۔ جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بین الصوبائی رابطے کی وزارت سے کہا ہے کہ فیڈریشن کو گرانٹ نہ دی جائے، قومی کیمپ، قومی سینئر اور جونیئر ایونٹس کے علاوہ غیر ملکی دورہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے اور خود اس کی نگرانی کرے، پی ایچ ایف کے حکام نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہونے والے جرمانے کے سلسلے میں ایف آئی ایچ کے ساتھ ہونے والی نئی مصالحت کے بعد جرمانے کی رقم کے حصول کے لئے پی ایچ ایف کے حکام حکومت سے رابطہ کریں گے، پاکستان کو اگلے اولمپک گیمز کے رسائی رائونڈ میں حصہ لینے کے لئے 19اگست تک پہلی قسط ادا کرنا ہوگی۔