اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

June 27, 2019

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکرٹری داخلہ کے خلاف سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،اسد درانی نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کررہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔