سابق حکومت میں لاہور کیلئے جاری سرکاری فنڈز کی تحقیقات کا حکم دیدیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

June 27, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے سابق دور حکومت میں لاہور کے حلقوں کیلئے سرکاری خزانے سے اربوں کے فنڈز کے اجراء اور خرچ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ انہوںنے کہا کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں جنہیں ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا خیانت ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے۔