کراچی، سہراب گوٹھ میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

June 27, 2019

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سید شکیل حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول سید شکیل حسین محمود آباد کا رہائشی تھا، نامعلوم ملزمان مقتول کا پہلے سے تعاقب کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شکیل کی گاڑی پر سامنے سے فائرنگ کی گئی، سیاہ رنگ کی گاڑی پر فرنٹ اسکرین پر گولی کا ایک نشان موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بنا دی گئی ہے۔